ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صبح سویرے اٹھنے والوں کو سائنس نے 8 خوشخبریاں سنا دیں

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بچپن ہی سے ہمارے بزرگ ہمیں صبح سویرے اٹھنے کے بے شمار فوائد گنواتے آئے ہیں لیکن ہم نے کبھی کبھار ہی ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیا لیکن اب ماہرین صحت دنیا کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ صبح سویرے اٹھنے انسان صحت مند رہتا ہے۔آئیے آپ کو صبح سویرے اٹھنے کے فوائد بتاتے ہیں۔
موٹاپے سے نجات
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ دن میں زیادہ دن کی روشنی انجوائے کرتے ہیں ان کا باڈی ماسک انڈیکس(BMI)ان لوگوں کی نسبت کم رہتا ہے جو دن کی روشنی کا کم سامنا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کا کلاک روشنی کی وجہ سے بہتر طریقے سے کام کرتے ہوئے وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ڈرائیونگ میں بہتری
ہسپانوی تحقیق کاروں نے جب رات کو دیر تک جاگنے والے افراد سے صبح 8بجے گاڑی چلانے کے لئے کہا تو انہوں نے بہت سی غلطیںکیں جبکہ شام 8بجے انہوں نے ٹھیک گاڑی چلائی لیکن صبح سویرے اٹھنے والے افراد کو گاڑی چلانے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے دونوں وقت اچھی ڈرائیونگ کی۔
چاک و چوبند
ہارورڈ یونیورسٹی کے بائیلوجسٹ کرسٹوفر رینڈلر کا کہنا ہے کہ شام کے لوگوں میں جدت پسندی اور نئے آئیڈیاز کا امکان زیادہ ہوتا ہے لیکن صبح سویرے اٹھنے والے افراد چاک و چوبند ہوتے ہیں اور اپنے کاروبار اور نوکریوں میں باقی افراد کو بہت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔
خوش رہنا
یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے تحقیق کاروں نے 700سے زائد بالغ افراد کا سروے کرتے ہوئے ان کی سونے کی عادات ،موڈ،صحت اور دیگر احوال کا مشاہدہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ صبح کے وقت جلد بیدار ہوجاتے ہیں ان میں خوش و خرم رہنے کا امکان باقی افراد سے 25فیصد زائد تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے سورج کی روشنی کی وجہ سے ہمیں نہ صرف توانائی ملتی ہے بلکہ ہمارا ذہنی تناو کم ہونے سے ہم خوش رہتے ہیں۔
ورزش میں باقاعدگی
جو لوگ صبح اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں باقاعدگی سے ورزش کی عادت پروان چڑھتی ہے اور جو ان کا دن بھی اچھا گزرتا ہے۔یونیورسٹی آف نیو انگلینڈ کے تحقیق کار سیڈرک برائنٹ کاکہنا ہے کہ جو لوگ صبح اٹھتے ہیں وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔
باس ان سے خوش رہتے ہیں
گذشتہ سال Journal of Applied Psychologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ جلد اٹھنے والوں سے ان کے باسز خوش رہتے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے یہ لوگ آفس میں دیگر افراد کی نسبت زیادہ پھرتی دکھاتے ہیں جس سے ان کے سپروائزرز ان کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔
سکول میں سب سے آگے
جرمنی میں 2013ئ میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ جلد اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے گریڈ دیر سے اٹھنے والوں سے زیادہ اچھے آتے ہیں۔ایک اور تحقیق میں 800طالبعلموں کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ جلد اٹھنے والوں کے GPAدیر سے اٹھنے والوں سے پورا ایک پوائنٹ زیادہ تھا۔
ذیابیطس میں بہتری
جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہوں اور اگر وہ صبح جلد اٹھنے کی عادت بنا لیں تو ان کی بیماری میں بہتری آتی ہے۔جاپانی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جلد سونے اور جلد اٹھنے سے ذیابیطس ٹائپ ٹومیں بہتری دیکھی گئی۔اسی طرح ان کا کولیسٹرول کا لیول بھی ان ذیایطس کے مریضوں سے بہتر رہا جو دیر سے اٹھتے رہے



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…