اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹریفک کا دھواں انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے ؟ ماہرین کا خوفناک انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( ما نیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک کا دھواں آپ کے چہرے کا سب سے بڑا دشمن ہے کیونکہ زہریلے مرکبات نہ صرف آپ کے چہرے کو داغدار کررہے ہیں بلکہ جھریوں کے ذریعے اسے بوڑھا بھی بنارہے ہیں۔ماہرین جلد کے مطابق ٹریفک کے دھویں میں موجود ذرات جلد کی گہرائی تک اثر کرتے ہیں جس کے بعد جلد کا فطری نظام کمزور ہوجاتا ہے اور بیکٹیریا اور دیگر آلودگیاں جلد کی گہرائی تک پہنچنے لگتی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق ٹریفک کی آلودگی جلد کے خلیات (سیلز)کو نقصان پہنچا کر کولاجن کی توڑ پھوڑ کرتی ہیں جس سے نتیجتا جھریاں اور جھایاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ مصروف شہروں کے رہائشی کئی سال تک اپنے چہرے پر آلودگی کا میک اپ پہنے رہتے ہیں اور پرہجوم ٹریفک میں رہنے والے افراد کے چہروں پر عمررسیدگی سمیت دیگر ڈرامائی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں داغ دھبے اور جھریاں قابلِ ذکر ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر فضائی آلودگی میں 10 مائیکروگرام نائٹرس آکسائیڈ فی مربع میٹر 10 ug/m3 جمع ہوجائے تو لوگوں کے چہرے پر جھائیاں بننے کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہے اس لیے ماہرین نے کار میں سفر کرنے والے افراد کو گاڑی کے شیشے بند کرنے اور ٹریفک کے دھویں سے بچنے پر زور دیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…