اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

”صبح سویرے سات منٹ جو آپ کی زندگی بدل دیں“

datetime 14  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )صبح اٹھ کر لوگ مختلف طرح کے کام کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسے کام بتائیں گے جن پر صبح اٹھ کر اگر سات منٹ لگائے جائیں تو آپ کی زندگی بدل جائے گی۔
کام شروع کرنے سے قبل تیار ہوجائیں
اپنے دن کا آغاز کرنے سے قبل ذہنی طورپر تیار ہوجائیں۔آپ نے جو جو کام آج کرنے ہیں ان کی ایک لسٹ اپنے ذہن میں بنالیں۔
پہلامنٹ:اپنے دماغ سے غیر ضروری باتیں نکال دیں
آپ کو پہلا کام یہ کرنا ہے کہ اپنے ذہن سے غیر ضروری باتوں کو نکال دینا ہے۔یہاں تک کہ آپ کے موبائل اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسس کو بھی بھول جائیں کیونکہ آج ان کے بغیر کام کرنا ہوگا۔
دوسرامنٹ:گہری سانس لیں
اب جب کہ آپ اپنے ذہن کو تمام غیرضروری باتوں سے آزاد کرچکے ہیں تو اب گہرا سانس لیں۔اس طرح سانس لینے سے آپ کا جسم بہت پرسکون محسوس کرے گا۔
تیسرے سے چھٹا منٹ: چیزیں لکھیں اور نوٹس بنا لیں
اب آپ آج کی روٹین اپنے ذہن میں لائیں اور اسے لکھ لیں اور ساتھ اس بات کو بھی سوچیں کہ کون سی چیز آج آپ کو اچھی لگ رہی ہے اور جس سے آپ کوئی خاص خوش نہیں ہیں۔ایک بات کا خیال رکھیں کہ لکھنے اور سوچنے پر بہت زیادہ وقت صرف نہیں کرنا۔
ساتواں منٹ:ڈی بریف
اب آپ اپنے تمام نوٹس پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالیں اور اس بات کو دیکھیں کہ کون سا کام آپ کے لئے انتہائی ضروری ہے اور کس کام سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوگااور کس کام کو ابھی تھوڑی دیر کے لئے م?خر کیا جاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…