کراچی(نیوزڈیسک )رمضان المبارک میں کھجور بھرپور توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ پھل زود ہضم بھی ہے اور جسم میں نیا خون بھی بناتی ہے۔کھجور معدے کو تقویت دیتی ہے۔ منہ کے زخم خاص طور پر مسوڑھوں کی سوزش میں مفید ہے۔ فالج اور لقوہ کے امراض میں بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ یہ گردے اور کمر کو طاقت دیتا ہے۔ خشک کھانسی اور دمے میں کھجور کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ کھجور کا شیک پینے سے دبلا پن دور ہوتا ہےجبکہ نہار منہ کھجور کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے بھی مرجاتے ہیں۔