لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم جولائی سے 80 ہزار دواں کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ ہو جائے گا جبکہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے کینسر ، بلڈ پریشر ، شوگر ، ملٹی وٹامن ، کھانسی ، دمہ ، یرقان اور سرجیکل سامان سمیت دواں کی قیمتوں میں 200 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرے کو مارے شاہ مدار ، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام اب ہو جائے تیار ۔ ملک میں دوائیں بنانے والی فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے کینسر بلڈ پریشر شوگر ملٹی وٹامن کھانسی ، دمہ یرقان اور سرجیکل سامان سمیت دواں کی قیمتوں میں 200 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے ادھر وزارت قومی صحت نے ڈرگ پالیسی کے تحت 80 ہزار رجسٹرڈ دواں کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔