کراچی (مانیٹرنگ) شوگرکے مریضوں کے لیے ایک نئی خوشخبری آئی ہے کہ آم کی ایک ایسی قسم میرپورخاص میں ایجاد کی گئی ہے جس کے آم اگرشوگرکے مریض بھی کھائیں گے توان کوکوئی پریشانی نہیں ہوگی۔میرپورخاص میں بعض آبادگاروں نے ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے آم کی ایک نئی قسم پیداکی ہے جس کے آم رواں سال مارکیٹ میں بھی آگئے ہیں،لیکن ان کی تعداد اس سال کم پیداکی گئی ہے ،آم کوجدیدلیبارٹریوں سے بھی ٹیسٹ کرلیاگیا ہے جس میں شوگر کی سطح بہت کم ہے اوراس کوہائی شوگرکے مریض بھی کھاسکتے ہیں،رابطہ کرنے پرکمشنرمیرپورخاص شفیق احمدمہیرنے آن لائن کوبتایا کہ یہ آم اس سال مارکیٹ میں لائے گئے تھے لیکن وہ تعداد میں کم تھے مگرآئندہ سال سے یہ آم پورے ملک میں دستیاب ہونگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں