اسلام آباد (مانیٹرنگ) ماہ رمضان کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد کو سردرد کی شکایت ہوسکتی ہے تاہم حفاظتی اور طبی اقدامات سے اس سے بچا جاسکتا ہے میڈیا رپورٹس میں میڈیکل سٹیڈیز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روزے میں سر درد ڈی ہائیڈریشن بھوک آرام کی کمی یا ہائیر گلائیسیما کی وجہ سے ہوسکتا ہے سونے کے اوقات کار میں تبدیلی یا دماغ تک خون کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ سردرد کو کم کرنے کیلئے افطار کے وقت زیادہ نہیں کھانا چاہیے اور سحر اور افطار کے وقت مشروبات اور معقول غذا کھانی چاہیے اور روزہ رکھنے والوں کو تین بجے کے بعد دو گھنٹے کا آرام بھی کرنا چاہیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں