اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

25 سالہ امریکی نوجوان کو مکمل دل منتقل کردیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشی گن (این این آئی)امریکہ میں 25 سالہ نوجوان کو مکمل دل منتقل کیا گیا لیکن اس سے قبل وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک ایک ایسے مصنوعی قلب کے سہارے زندہ رہا جو اس کی پشت پر لگے بیگ میں رکھا تھا اور جسم میں خون منتقل کر رہا۔ مشی گن کے رہائشی اسٹین لارکن نامی شہری کا اپنا دل شدید متاثر ہونے پر سنکارڈیا نامی ایک بیرونی مصنوعی قلب لگایا گیا جو 24 گھنٹے اس کے جسم سے منسلک رہا اور اسٹین نے 555 دن تقریباً ڈیڑھ سال تک اسے استعمال کیا کیونکہ اسے دل کا عطیہ نہیں مل رہا تھا۔ 2014 میں نوجوان کو سنکارڈیا نظام لگایا گیا اور وہ بیرونی قلب پر طویل عرصے تک انحصار کرنے والے پہلا شخص تھا۔اپنی کم عمری میں اسٹین ایک جینیاتی مرض کا شکار تھا جس سے ایک کیفیت فیمیلیئل کارڈیو مایو پیتھی پیدا ہوئی۔ اس بیماری میں دل کسی ظاہری علامت کے بغیر ہی ناکارہ ہو جاتا ہے۔ نوجوان نے اس دل کو اپنی پشت پر رکھا جو اس کے پورے بدن میں خون کی گردش ممکن بنا رہا تھا اور اس دوران نوجوان دل کا انتظار کرتا رہا۔آخر کار اسے دل کا عطیہ مل گیا۔ یہ آلہ مشی گن فرینکل کارڈیو ویسکولر سینٹر کے ماہرین نے لگایا۔ اس آلے کا وزن 6 کلوگرام ہے جو آکسیجن شدہ خون پورے بدن کو روانہ کرتا ہے اور یوں مریض زندہ رہتا ہے۔ ڈیڑھ سال تک اس آلے کے سہارے زندہ رہنے والے اسٹین کو 9 مئی 2016 میں دل کا عطیہ مل گیا اور اب وہ صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…