اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

زیادہ شادیاں مردوں کادل کمزورکرسکتی ہیں،تحقیق

datetime 6  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ چار گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے امراض اور کثرت ازدواج کے درمیان نمایاں تعلق ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا ہےکہ بیویوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں کی بیماریاں ‘کورنری ہارٹ ڈیزیز’ (CHD) کی تعداد اور شدت کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔کورنری آرٹریز دل کی اوپری سطح پر شریانوں کا جال ہے جن کے ذریعے دل اپنے لیے آکسیجن سے بھراخون حاصل کرتا ہے لیکن کورنری شریانوں کے ریشوں پرچربیلا مواد جمنے کی وجہ سے خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ عام طور پر اس بیماری کی علامات انجائنا (سینہ کا درد) دل کا دورہ اور ہارٹ فیل ہے ۔ سعودی ماہر امراض قلب کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کو ایک سے زائد گھرانوں کو چلانا پڑتا ہے جس سے جذباتی اخراجات اور معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ اسکی صحت متاثر کرتا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…