جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

منہ کی بدبو کے اسباب اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈائیٹنگ آپ کو خوشنما جسامت تو دے سکتی ہے تاہم اس امر کا خطرہ بھی موجود ہے کہ یہ آپ کو تحفے میں منہ کی بدبو بھی دے سکتی ہیں۔خاص کر وہ ورزشی منصوبے جن میں پروٹین کی مقدار بڑھا دی جاتی ہے اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار گھٹائی جاتی ہے، جسم کے اندر ایک خاص قسم کے عمل کا باعث بنتی ہے،اسے کیٹوسس کہتے ہیں۔یہ دراصل میٹابولزم کا ایک مرحلہ ہے جس میں جسم اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خون میں بوجود کیٹون باڈیز کا سہارا لیتا ہے۔اسی کی وجہ سے منہ میں بدبو کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔علاوہ ازیں اگر ڈائیٹنگ کیلئے ورزش کا منصوبہ بھی جاری ہے تو یہ بھی منہ کی بدبو کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ورزش سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہوتی ہے۔اگر آپ پانی کی مقدار کو پورا رکھنے کی کوشش نہیں کریں گی تو ایسے میں منہ میں تھوک بننے کی مقدار کم ہوجائے گی۔یہ تھوک منہ کی بدبو ختم کرنے میں بے حد اہم ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے منہ میں پلاک اور بیکٹریا بننے کا عمل تیز نہیں ہونے پاتا نیز یہ ان کا ہاتھ کے ہاتھ صفایا کرتا جاتا ہے۔جب تھوک نہیں بنتا ہے توپلاک اور بیکٹیریا پیدا ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور یوں بھی منہ سے بدبو آتی ہے۔اس صورتحال کا یہ حل ہرگز نہیں ہے کہ بہتراور بدبو سے پاک سانس کے لئے ڈائیٹنگ چھوڑ دی جائے یا پھر منٹ والی چیونگم کھائی جائے۔ان اشیا میں موجود چینی منہ کی بدبو میں اضافہ کرے گی کیونکہ یہ بیکٹیریا کی افزائش کا عمل تیز کردے گی جبکہ شوگر فری گم پیٹ پھولنے کا باعث ہوسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…