اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’چست جینز صحت کے لیے نقصان دہ‘

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)کمپارٹمنٹ سنڈروم ایک انتہائی تکلیف دہ اور ممکنہ طور پر سنگین مسئلہ ہے جس میں خون پٹھوں کے کسی ایک حصے میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہےڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چست پتلون پہننے سے پٹھوں اور اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اور سائیکائٹری نامی طبی جریدے میں ڈاکٹروں نے آسٹریلیا کی ایک ایسی 35 سالہ خاتون کا ذکر کیا جن کی پنڈلیاں سوج جانے کی وجہ سے ان کی چست جینز کاٹ کر الگ کرنا پڑی۔یہ خاتون اپنا گھر تبدیل کرنے کے سلسلے میں سامان باندھنے کے لیے کئی گھنٹے تک زمین پر اکڑوں بیٹھی رہی تھیں۔ شام تک ان کے پیر س±ن ہو گئے تھے اور انھیں چلنے میں دقت ہو رہی تھی۔ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس خاتون کو ایک بیماری لاحق تھی جسے ’کمپارٹمنٹ سنڈروم‘ کہتے ہیں۔ یہ بیماری چست جین کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گئی۔کمپارٹمنٹ سنڈروم ایک انتہائی تکلیف دہ اور ممکنہ طور پر سنگین مسئلہ ہے جس میں خون پٹھوں کے کسی ایک حصے میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ سے وہ خاتون چلتے ہوئے گر گئیں اور پھر خود اٹھ نہیں سکیں۔ انھیں کئی گھنٹے تک زمین پر لیٹے رہنا پڑا۔جب رائل ایڈیلیڈ ہسپتال میں ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی ٹانگیں بری طری سوجی ہوئی تھیں۔اگرچہ ان کے پیروں تک خون پہنچ رہا تھا، تاہم ان کی ٹانگیں انتہائی کمزور ہو چکی تھیں اور ان کے اعصاب کو نقصان پہنچا تھا۔ انھیں ایک ڈرپ لگانی پڑی تھی اور چار روز تک وہ بغیر مدد کے چل نہیں سکیں۔طبی کارکنوں نے اس کے علاوہ بھی متعدد ایسے کیس رپورٹ کیے ہیں جن میں چست جین پہننے سے لوگوں کی ٹانگیں سن ہوگئی ہوں۔ تاہم عام لوگوں میں اس بیماری کے امکانات بہت کم ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…