ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پر سکون نیند کے ضامن چند پودے

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: عام طور پر نیند کی کمی کا شکار افراد سکون آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں ۔تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کچھ پودے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی سونے کے کمرے میں موجودگی سے پرسکون نیند کا حصول ممکن ہوسکتا ہے ۔آج ہم آپکے ساتھ پرسکون نیند لانے والے 5پودوں کے خواص کے متعلق معلومات شیئر کریں گے ۔ پہلا پودا، چمیلی یا جیسمین:اس پودے پر لگنے والے پھولوں کی خوشبوبے حد مسحورکن ہوتی ہے جس کی وجہ سے دماغ اور جسم کو سکون ملتا ہے۔اس کی وجہ سے نہ صرف آپ پرسکون نیند پاسکیں گے بلکہ آپ کا ذہنی تناﺅاور بے چینی بھی کم ہوگی۔دوسرا پودا،نیاز بو یا لیونڈر:عام طور پر نیاز بو یا لیونڈر کے پودے کو گھروں میں خوشبو کے لئے اگایا جاتاہے اور اس کا آئل بھی ہمارے جسم کے لئے بہت مفید ہے جس کی وجہ اس میں موجود ایسے اجزاءہیں جو جسم کو تقویت دیتے ہیں۔اس کی خوشبو کی وجہ سے ہمارے جسم اور دماغ کو بہت سکون ملتا ہے جس کی وجہ سے رات کو سوتے میں اچھی نیند آتی ہے۔تیسراپودا،سنیک پلانٹ یا سانپ بوٹی:دیکھنے میں اس کے پتے سانپ کی طرح کے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ہمارے گھر کی فضاکو آلودگی سے پاک کرتا ہے۔اس کے ہرے اور پیلے پتے دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں اور اس کی ایک خاص بات اسے زندہ رکھنے کے لئے بہت زیادہ کوشش بھی نہیں کرنی پڑتی یہ صرف پانی دینے سے یہ خود بخود ٹھیک رہتا ہے۔دوسرے پودوں کے برعکس یہ پودا رات میں آکسیجن خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کمرے میں آکسیجن کا لیول برقرار رہتا ہے اور پرسکون نیند بھی آتی ہے۔چوتھا پودا،انگلش آئی وی پلانٹ: یہ ایک ایسی بیل ہے جس کے پتے ہروقت سرسبز رہتے ہیں جس کی وجہ سے جہاں بھی اسے رکھا جاتا وہاں کی آب وہوا تازہ اور آلودگی سے پاک رہتی ہے۔اسے اگانا بھی آسان ہے اور اس کی دیکھ بھال بھی زیادہ مشکل نہیں ہے۔اسے کمرے میں رکھنے سے آکسیجن کا لیول برقرار رہنے کے ساتھ ہوا بھی صاف رہتی ہے جس کی وجہ سے رات کو پرسکون نیند آتی ہے۔اگرآپ کے گھر میں بچے ہیں تو پھر یہ پودا استعمال نہ کریں کیونکہ اگر انسان اسے کھا لے تو یہ اس کے لئے زہر کا کام کرتا ہے۔پانچواں پودا،کوار گندل یا ایلوویرا:یہ پودا جہاں ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے وہیں اس کی وجہ سے رات کے وقت بھی کمرے میں آکسیجن مہیا ہوتی رہتی ہے اور آپ پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…