جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھانے کے بعد5 چیزوں سے پر ہیز صحت کیلئے مفید

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی: اکثر اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ بیشتر لوگ کھانا کھانے کے بعد سست نظر آنے لگتے ہیں اور سونا چاہتے ہیں ۔علا وہ ازیں کچھ لوگ کھانا کھانے کے فوراً بعد سیگریٹ نوشی یا چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ ایسے افراد کا کہنا ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھانے کے بعد چائے یا سیگریٹ سستی بھگانے اور کھانا ہضم کرنے کیلئے پیتے ہیں ۔تاہم ماہرین صحت کی رائے کے مطابق مذکورہ عادات انکی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد مندرجہ ذیل پانچ چیزوں سے پر ہیزآپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ ماہرین کی طرف سے وضع کی جانے والی پہلی تجویز کے مطابق کھانا کھانے کے فوراً بعد سونا نہیں چاہیے ۔ جب آپ کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جاتے ہیں تو کھانا ہضم نہیں ہوپاتا اور جاگنے پر بھی آپکو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔دوسری تجویز کھانا کھانے کے فوراً بعد کبھی بھی سگریٹ نوشی نہ کریں ۔ انکا کہناہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پی جانے والی ایک سگریٹ کا نقصان عام حالات میں پی جانے والی 10سگریٹ سے جسم کو پہنچنے والے نقصان کے برابر ہوتا ہے ۔تیسری اہم تجویز کے مطابق کھانے کے فوراً بعد کبھی نہانا نہیں چاہیے اگر آپ ایسا کریں گے تو اس سے آپکا نظام ہضم بہت حد تک متاثر ہو گا ۔ کھانے کے فوراً بعد نہانے سے آپ کے معدے کے اردگرد کا خون جسم کے دوسرے حصوں کو منتقل ہو جائے گا جس سے آپ کو کھانا ہضم کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔چوتھی تجویز کھانے کے فوراً پہلے یا بعد پھل کا استعما ل ہرگز نہ کریں ۔عام خیال کے مطابق کھانے سے پہلے یا بعد پھل کھانے سے نظام ہضم ذیادہ بہتر طریقے سے اپنے افعال سر انجام دیتا ہے۔جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے تقریبا1گھنٹہ پہلی یا دو گھنٹے کے بعد پھل کھانا چاہیے۔ پانچویں اور آخری تجویز کے مطابق کھانے سے فوراً پہلے یا بعد چائے کا استعمال صحت کیلئے مضر ہے ۔ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا بعد چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ فوراً بعد چائے پیئیں گے تواس سے آپکا نظام ہضم بڑی حد تک متاثر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…