اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’دما غ‘‘ کے علاج کیلئے ہسپتال سمیت اربوں کے پراجیکٹس کا اعلان

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)کے تحت سی ڈی اے ٗ صحت اور تعلیمی شعبے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طورپر دو ارب 56کروڑ 22لاکھ 37ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں وزارت کیڈ کیلئے آئندہ بجٹ میں سی ڈی اے کی سکیموں کیلئے مجموعی طورپر 75کروڑ گیارہ لاکھ 32ہزار روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس میں سی ڈی اے کی جاری سکیموں کیلئے 73کروڑ 11لاکھ 32ہزار روپے جبکہ ایک نئی سکیم کیلئے دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر سپورٹ فنڈ کے نام سے نئی سکیم کی مجموعی تخمینہ لاگت 10کروڑ روپے ہے ۔وزارت کیڈ کے تحت صحت کے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 71کروڑ 72لاکھ 92ہزار روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے 16کروڑ77لاکھ 72ہزار روپے صحت کی جاری سکیموں پرخرچ ہونگے جبکہ 54کروڑ 95لاکھ بیس ہزار روپے سات نئی سکیموں کیلئے رکھے گئے ہیں پمز میں ایک ارب روپے کی مجموعی لاگت سے سنٹر فار نیورو سائنسز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کیلئے آئندہ بجٹ میں دو کرو ڑروپے مختص کئے گئے ہیں 19کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مجموعی تخمینہ لاگت سے شہید ذو الفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی /پمز اسلام آباد میں طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے ٗ شریڈنگ اورسٹریلائزیشن کے یونٹ کا قیام عمل میں لایاجائیگا جس کیلئے آئندہ بجٹ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں چار ار ب روپے کی لاگت سے فیڈرل گور نمنٹ پولی کلینک کی توسیع کی جائیگی جس کیلئے دس کروڑ روپے آئندہ بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔اسی طرح پمز میں سنٹرل فار نیورو سائنسز کے قیام کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ پمز میں نان ریڈی ایشن ماڈرن اینڈو سکوپی ٗ ڈائیاگناسٹک سروسز اپ گریڈیشن کیلئے دس کروڑ روپے ٗ پمز کے چلڈرن ہسپتال میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے پانچ کروڑ 97لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور پمز اسلام آباد میں ایکسرے مشینوں کی اپ گریڈیشن کیلئے پانچ کروڑ 97لاکھ 60ہزار روپے مختص کئے گئے ۔کیڈ کی تعلیمی شعبوں کی سکیموں کیلئے مجموعی طورپر ایک ارب نو کروڑ 38لاکھ 13ہزار روپے رکھے گئے ہیں جن میں سے تعلیم کی جاری سکیموں پر ساٹھ کروڑ 99لاکھ 32ہزار روپے اور 6نئی سکیموں پر 48کروڑ 38لاکھ 81ہزار روپے خرچ ہونگے ۔کھنہ ڈاک اسلام آباد میں طالبات کیلئے پہلی سے آٹھویں جماعت کے ماڈل سکول کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم آئندہ بجٹ میں مختص کی گئی ہے اس منصوبے پر پانچ کروڑ25لاکھ 93ہزار روپے کی مجموعی تخمینہ لاگت آئیگی اس کے علاوہ منگیال اسلام آباد میں پہلی سے پانچویں جماعت کے طلباء کیلئے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز کی تعمیر کیلئے دو کر ڑروپے آئندہ بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں اس سکول کی تعمیر کی لاگت کا مجموعی تخمینہ تین کروڑ50لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔وزیر اعظم کے ایجو کیشن ریفارمز پروگرام کے تحت پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے تین کروڑ 38لاکھ 81ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں نیشنل ایجو کیشن سنٹر فار سپیشل چلڈرن میں ریسورس یونٹ کے قیام کیلئے دو کرو ڑروپے مختص کئے گئے ہیں اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ پانچ کروڑ 43لاکھ 47ہزار لگایا گیا ہے ۔اسلام آباد میں سمارٹ سکولز کے قیام کیلئے 20کر ڑروپے کی رقم آئندہ بجٹ میں مختص کی گئی ہے سمارٹ سکولز کے قیام پر مجموعی طورپر 49کروڑ 78لاکھ 51ہزار روپے لاگت آئیگی ۔اسلام آباد ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کیلئے آئندہ بجٹ میں 20کرڑو روپے مختص کئے گئے ہیں سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب روپے لگایا گیا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…