اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ اموات، وجہ صرف ایک عادت

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی سے مرتے ہیں ، سگریٹ نوشی کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ماہرین صحت نے تمباکو کے نقصانات اور انسانی صحت پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سالانہ 50 لاکھ لوگ جبکہ صرف پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔سرطان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں پھیپھڑے کے کینسر کی 90% اموات اور عورتوں میں 80 % صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ تمباکو نوشی کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک میں حکومت کی جانب سے سخت قوانین کے پیش نظر تمباکو نوشی کے سبب بیماریوں اور اموات کا تناسب ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ہے۔ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے دورے کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ سگریٹ کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…