اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جلد بڑھاپے سے بچنے کا قدرتی اور آسان نسخہ

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر نوجوان افراد ورزش کو جسمانی ساخت بہتر رکھنے کے لیے اپناتے ہیں مگر 40 سال کے بعد یہ عادت بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امریکا کی مسیسپی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر میں کم شدت کی ورزشیں بھی بڑھاپے کا باعث بننے والے خلیات کی رفتار کو سست کردیتی ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے ورزش سے ڈی این اے میں موجود کروموسوم کے ٹیلومیئر کی لمبائی پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہ ڈی این اے کے اختتام پر ایک کیپ کی طرح ہوتے ہیں جن کی لمبائی یا مختصر ہونا بڑھاپے کے جانب سفر کی رفتار کا تعین کرتا ہے۔تحقیق کے دوران 20 سے 84 سال کی عمر کے ساڑھے چھ ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ جسمانی سرگرمیوں کو اپناتے ہیں ان میں ٹیلومیئر کی لمبائی ورزش سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔کم از کم جسمانی سرگرمی یا ورزش سے ٹیلومیئر کی لمبائی میں کمی آنے کا امکان 24 جبکہ زیادہ سخت کرنے سے 52 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔یہ خطرہ 40 سے 65 افراد میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔محققین کا کہنا ہے کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ درمیانی عمر میں ورزش کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے تاکہ بڑھاپے کے اثرات کو جسم سے زیادہ سے زیادہ وقت تک دور رکھا جاسکے۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل میڈیسین اینڈ سائنس میں شائع ہوئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…