اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کائی کے ذریعے ایک ایسی بیماری کا علاج جس سے ہر کوئی خوفزدہ ہے

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈڈیسک)آسٹریلیا اور جرمنی کے سائنسدانوں نے کائی سے کینسر کے کامیاب علاج کا طریقہ دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ایک سائنسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی کے سائنسدانوں کی ٹیم نیکائی (الجی ) کے ذریعے مریض کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے بغیر کینسر کے کامیاب علاج کا طریقہ دریافت کرلیاہے۔کینسر ایک مہلک مرض ہے لیکن لاعلاج بیماری تپ دق کی طرح یہ بیماری بھی اب لاعلاج نہیں ہوگی کیونکہ سائنسدانوں نے یک خلوی الجی کو جینیاتی طورپر کینسر کے 90فیصد خلیوں کو ناکارہ بنانے کے قابل بنایاہے۔سائنسدانوں نے اس دریافت کو کارہائے نمایاں قرار دیاہے۔کائی کے ذریعے کینسر کے علاج سے مریض کی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ دس کروڑ سے زائد مساموں والی یک خلوی کائی (الجی)کا شمار یک خلوی خوردبینی جانداروں کے سب سے بڑے گروپ میں ہوتاہے۔اس کی قطرمحض 4سے 6مائیکرومیٹر ہوتاہے جو کسی بھی انسان کے بال سے بہت سے زیادہ چھوٹی ہے۔اس تحقیق کے مصنف وماہرنینو میڈیسن نائیکو وئیلکر نے کہاکہ جینیاتی طورپر تیار کی جانے والی خوردبینی کائی یک خلوی اور اس میں ضیائی تالیف کی صلاحیت موجود ہے۔اس کے 10کروڑ سے زائد مسام ہوتے ہیں۔اس الجی کے ذریعے ہم ان کے خول کی سطح پراینٹی باڈی بائنڈنگ پروٹین بنانے کے قابل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اس الجی سے تیار کی جانے والی دوائی کے ذریعے کینسر کے 90فیصد خلیات کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اس کا منفی اثر بھی کوئی نہیں ہے۔یاد رہے کہ الجی نباتات کا ایک گروہ ہے ان کا قدرتی مسکن پانی ہے الجی کے الکان کا شمار سادہ ترین پودوں میں ہوتا ہے ،ان کی جڑ تنا اور پتے نہیں ہوتے الجی یونی سیلولر ملٹی سیلولر بھی ہوتے ہیں کچھ بیضہ نما اور کچھ شاخ دار چونکہ ان میں کلوروفل موجود ہوتی ہے اس لیے الجی گروہ میں شامل سارے پودے اپنی خوراک خود تیار کرتے ہیں ان میں کلوروفل کے علاوہ دیگر رنگدار پگمنٹ بھی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ان کا رنگ متعین ہوتا ہے ، الجی کی 20 ہزار سے زائد اقسام ہیں ، الجی ایک خلیاتی کثیر خلیاتی دونوں طرح کی ہوتی ہے تازہ پانی میٹھے نم جگہوں درختوں کے تنو پر بھی پیدا ہوتی ہے ،



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…