کراچی(آن لائن) سگریٹ کا کش نہ صرف صحت بلکہ جیب پر بھی مزید بھاری پڑ سکتا ہے حکومت سگریٹ کا ایک فلٹر ٹیکس بڑھا کر دو روپے مہنگا کرنے کا سوچ رہی ہے۔سرکار کو لوگوں کی صحت کا خیال ہے یا قومی خزانے کو بھرنے کا نشہ ، سگریٹ کا کش لگانے والوں کا نیا بجٹ ہوش ٹھکانے لگا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگی سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جو لگ بھگ 3 ہزار روپے فی ہزار سگریٹ ہے ، حکومت اسے 5 ہزار روپے تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق تجویز پر عمل درآمد ہونے صورت میں مہنگی سگریٹ کا ایک فلٹر 2 روپے مہنگا ہوجانے کا خدشہ ہے۔ ٹوبیکو انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کے مطابق ڈیوٹی کے نفاذ سے اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے ۔