جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پراسرار بیماری یا پراسرار وبا؟ عجیب و غریب مرض نے لوگوں میں خوف و ہراس برپا کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں ایک نوجوان ایسا بھی جس کے ایک ہاتھ کا وزن 20 کلو گرام ہے جب کہ اہل خانہ ایسی توہم پرستی کا شکارہوئے کہ اسے جن بھوت کا بچہ قرار دیکر گھر سے ہی نکال دیا۔بھارت کے شہر ممبئی کی سڑکوں پر گھومتا پھرتا 25 سالہ نوجوان ببلو پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے ایک ہاتھ کا وزن 25 کلو گرام ہے جب کہ ببلو کے اہل خانہ ایسی توہم پرستی میں مبتلا ہیں کہ اپنے ہی لخت جگر کو جن یا بھوت کا بچہ قرار دے کراسے گھر سے ہی نکال دیا جس کے بعد وہ سڑکوں پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔غیرمعمولی طور پر ایک ہاتھ کا وزن بڑھنے پر ببلو خاصا پریشان ہے اور اسے کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ لوگ اسے دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوتے ہیں۔ ببلو کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اس بیماری میں مبتلا ہے اور جوں جوں اس کی عمر بڑھتی گئی اس کے سیدھے ہاتھ کا وزن بھی بڑھتا گیا جس کے بعد اہل خانہ نے اسے بھوت کا بچہ قرار دے کر گھر سے نکال دیا۔دوسری جانب ڈاکٹروں کا نوجوان کی پراسرار بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ببلو ‘‘اکرومیگالی’’ بیماری میں مبتلا ہے جس میں جسم کے کسی خاص حصے کے ہارمونز جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں اور وہ عام انسانی اعضا کے مقابلے میں زیادہ بڑا دکھائی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…