اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاءکے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاءشامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔ انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔ خون کے دباوکا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔ انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاو کا بھی موجب ہیں
انجیر کے ایسے فائدے جو شائد آپ کو معلوم نہ ہوں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
برطانیہ کا دوٹوک فیصلہ، ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی!
-
پاکستان نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے
-
پاکستان میں سیلاب، بھارتی صحافی جیوتی ملہوترہ کا حیران کن انکشاف
-
جہلم،ایک ہی گھر کے 4 افراد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا
-
تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
جنات کے ہاتھوں اغواءخاتون کےکیس میں دم کرنیوالے پیر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا
-
شوہر اور ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید
-
آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے
-
لاہور،کاہنہ سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کرلی گئی، ہوشربا انکشافات
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 دن کے لیے بڑی پیشگوئی
-
وزیرِاعظم کے دورہ بیجنگ میں اہم پیشرفت، چینی کمپنیوں سے 10 معاہدے طے پاگئے
-
سپریم کورٹ کے 4 ججز کا ایک اور مشترکہ خط

سلمان خان نے بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام میں خاموشی توڑ دی
-
طلباء کے لیے خوشخبری، گوگل 1 ارب ڈالر کی تربیت مفت دے گا