ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”بادام“ کے 6حیرت انگیز فوائد

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار غذائیت کو چھپائے ہوئے ہے جس کا استعمال خصوصاً سردیوں میں انتہائی فرحت بخش اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے جات اپنے اندر بے شمارغذائیت رکھتے ہیں جن کا استعمال جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے اوران میں سے بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے جب کہ اس میں زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہےلہذا بادام کا استعمال بہت سی بیماریوں میں شفا بخش بھی ہوتا ہے۔
بادام کا نہار منہ استعمال
دماغ کو طاقت بخشنے کے لیے باداموں کو رات بھر بھگونے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے اس لیے زیادہ تر لوگ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھوڑ دیتے ہیں اور نہار منہ کھالیتے ہیں اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست بھی کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
بادام کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ بادام کا استعمال کریں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے کیونکہ بادام میں پایا جانے والا مادہ ایلفا ٹو فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
دل کے امراض کے لیے مفید
اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بادام کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔ بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کولیسٹرول کی مقدار بھی بڑھاتا ہے جب کہ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے
بادام کے استعمال سے جلد ار بالوں کا بھی خیال رکھا جاسکتا ہے، جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال عام ہے اور یہ رنگ کو بھی گورا کرتا ہے جب کہ نومولود بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ذیابیطس سے بچاو¿ کے لیے
ماہرین صحت کے مطابق کھانا کھانے کے بعد بادام کا استعمال میں شکر کی سطح کو کم اور انسولین کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے ذیابیطس کے مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
وزن میں کمی کے لیے
ایک تحقیق سے بات بھی سامنے آئی ہے بادام کا شمار کم کیلیوریز کی حامل غذا میں ہوتا ہے جس کا استعمال موٹے افراد کے لیے وزن کم کرنے کے حوالے سے مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…