1۔ایک پیالی میں پسی الائچی اور بادام ڈال کر گرائنڈر میں مکس کر یں اور ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔
2۔پھر دوبارہ گرائنڈر میں ڈال کر ایک پیالی پانی ڈالیں اور مکس کر یں کہ مزید باریک ہو جائے اور دو بارہ چھان لیں۔ اس طرح تین چار دفعہ کر یں اور باداموں کا دودھ نکال لیں۔
3۔ایک لیٹر پانی میں ایک کلو چینی ملائیں اور پکالیں، جب گاڑھا سا شیرہ تیار ہو جائے تو اس میں آدھا چمچ سٹرک ایسڈ یا لیموں کا رس ملا دیں، جب شیرہ ٹھنڈا ہو جائے تو بادام کا دودھ ملا دیں اور ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔
4۔جب بنانا ہو تو ایک گلاس پانی میں دو سے تین چمچ ملا کر ساتھ چورا کی ہوئی برف ملائیں اور بچوں اور بڑوں کو دیں، یہ شربت دودھ میں ملا کر بھی دیا جا سکتا ہے۔ دماغ کو طاقت دیتاہے۔
گرمیوں میں لاجواب، بادام کا شربت، بنانے کا طریقہ انتہائی آسان
29
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں