منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت: اولمپکس کا مقام تبدیل کرنے کی اپیل کی مسترد 

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)عالمی ادارہِ صحت نے زیکا وائرس کی وجہ اولمپکس کے مقابلے کسی اور مقام منتقل کرنے کی سائنسدانوں کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ دنیا کے 100 سے زائد سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زِیکا وائرس کی وجہ سے برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں ہونے والے اولمپکس کا مقام تبدیل یا انھیں ملتوی کر دینا چاہیے۔ ان سائنسدانوں کے گروپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ زِیکا وائرس کے بارے میں نئی دریافت کے بعد ان کھیلوں کو جاری رکھنا ’غیر اخلاقی‘ ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اولمپکس مقابلوں کا مقام تبدیل کر کے زیکا وائرس کے پھیلنے کی شرح کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسے اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ زِیکا وائرس کی وجہ سے اولمپک کھیلوں کو کہیں اور منتقل کرایا جائے یا اس میں تاخیر کی جائے۔ واضح رہے کہ مچھروں کے ذریعے منتقل ہونے والا یہ وائرس گذشتہ سال برازیل میں شروع ہوا تھا جو اب 60 سے زیادہ ممالک میں پھیل گیا ہے۔اپنے خط میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زِ یکا ا وائرس کی علامات اگرچہ ہلکی ہیں تاہم اس کی وجہ سے بچے چھوٹے سر کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں اور کچھ معاملات میں بڑوں میں اعصاب سے متعلق جان لیوا بیماری بھی ہوسکتی ہے۔خیال ہے کہ اس وائرس سے حمل کے دوران بچوں میں شدید پیدائشی نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔اس خط پر 150 سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل شعبے سے وابستہ لوگوں نے دستخط کیے ہیں ان میں سے بہت سے لوگ آکسفورڈ ، ہارورڈ اور ییل یونیورسٹی سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔سائنسدانوں نے ’عوامی کی صحت کے نام پر‘ ریو اولمپکس کو کہیں اور منقتل یا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔زیکا وائرس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اس مرض کی تشخیص پہلی بار یوگینڈا میں سنہ 1947 میں ہوئی تھی لیکن اس کی علامتیں معمولی تھیں جیسے کہ جوڑوں کا درد، جلد پر کھجلی یا بخار لیکن سنہ 2015 میں برازیل میں اس وائرس کے موجودہ پھیلاؤ کی علامتیں بہت شدید ہیں۔ اب تک اس وائرس کی وجہ سے تقریباً 200 بچے ہلاک ہو چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…