ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماہرین نے مناسب ثبوت ملنے کے بعدکینسر کی وجہ بننے والی متعدد اشیاءکی فہرست جاری کردی

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اقوامِ متحدہ سے وابستہ 10 ممالک کے 22 ماہرین نے مناسب ثبوت ملنے کے بعد ڈبہ بند گوشت کو آنتوں کے کینسر کی وجہ قراردیتے ہوئے مزید درجنوں اشیا کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 100 سے زائد اشیا، عمل اور خوراک شامل ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ”انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر“ (آئی اے آرسی) نے اپنے قیام کے 50 سال پورے ہونے پر سرطان کی وجہ بننے والے عناصر اور اشیا کی ایک طویل فہرست جاری کردی ہے۔ اس سے قبل اسی ایجنسی نے کہا تھا کہ ڈبے میں بند سرخ گوشت کی روزانہ 50 گرام مقدار کھانے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دیر تک دھوپ تاپنا، المونیم سازی، کوئلے کی گیس میں تبدیلی، پانی میں شامل سنکھیا، تیزاب سازی، بعض رنگ سازی، سڑک پر کول تار بچھانے، تمباکوکھانا، چھالیہ، ڈیزل کا دھواں، بعض منرل آئل، درد اور بخار دور کرنے والی ایک دوا فیناکٹن، پولی کلورینیٹڈ بائی فینائلز، دھویں کی سیاہ راکھ، لکڑی کا برادہ اور ایسٹل ڈیہائڈ بھی کینسرکی وجوہات میں شامل ہیں جب کہ فہرست میں ماحولیاتی آلودگی کو بھی کینسر کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کےمطابق ایزیتھیوپرائین، بیریلیئم، کیڈمیم، میتھائیل سی سی این یو، بعض مانع حمل ادویات اور ہارمون تھراپی کی ادویہ ، ایتھائل آکسائیڈ، فورملڈیہائیڈ، الیکٹرانکس میں استعمال ہونے وال اہم جزو گیلیئم آرسینائیڈ، ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس اور ایچ آئی وی بھی سرطان پیدا کرسکتےہیں جب کہ ہیومن پیپیلوما وائرس ٹائپ 16 اور دیگر ٹائپ بھی کینسر کے ذمے دار قرار دیئے جاسکتے ہیں۔
ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوفر وائیلڈ اور ان کی ٹیم نے ایک فہرست جاری کی ہے جو کینسر کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور سی اور دیگر امراض کی وجہ بن سکتے ہیںاور ان اشیا میں سرِ فہرست تمباکونوشی، شراب نوشی، آرسینک (سنکھیا) اور ایسبسٹاس دھات شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…