منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال سود مند

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )رمضان المبارک میں افطاری میں ہم باقی لوازمات کے ساتھ کھجور کا بھی استعمال کرتے ہیں بلکہ روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔ کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزا کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزا اس میں شامل کردیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں۔ مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے، کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…