پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ٗ طبی تحقیق

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ گردوں کے خطرناک امراض روایتی طور پر معمر افراد کو لاحق ہوتے ہیں مگر موٹاپا نوجوانوں کے اندر ان کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ٗ تحقیق کیلئے محققین نے 20 سے 40 سال کی عمر کے لگ بھگ 7 ہزار نوجوانوں کا جائزہ لیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 17 فیصد موٹاپے کے شکار افراد کے پیشاب میں ایک پروٹین البیومن کی مقدار کافی زیادہ ہے ٗیہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ گردے معمول کے مطابق کام نہیں کررہے اور گردوں کے خطرناک امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔تحقیق کے مطابق 5 فیصد نوجوان گردوں کے امراض کے شکار پائے گئے۔محققین نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی نوجوانوں کو گردوں کے امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گردوں کے مہلک امراض کا طریقہ علاج ابھی زیادہ بہتر نہیں اور روک تھام ہی اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…