اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کالی مرچ کا نام کس نے نہیں سنا ہوگا۔ کالی مرچ کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتاہے ۔ کالی مرچ دراصل ایک پھل دار ہوتی ہے جسے کاشت کرنے کا مقصد اس کاپھل حاصل کرنا ہوتا ہے اسے خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کالی مرچ کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے جاری ہے یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان پہنچانے والے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ قبل از مسیح سے اسے ادویاتی طورپر استعمال کیاجارہاہے ۔کالی مرچ کے فائدے :۔یوں توکالی مرچ سے جسم کو لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ معدے کیلئے خاص طور سے بے حد مفید ہے ۔ کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈرو کلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاﺅں کو ہضم کرنے کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائر یا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے ۔ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی سیپٹک ، اینٹٰ فنگل اور اینٹی ٹیومر خصوصیات ہوتی ہیں ۔ کالی مرچ میں موجود پائپ رائن لبلبلہ اور آنتوں میں موجود ہضم کرنے میں معاون انزائمز کی گردش کو تیز کردیتاہے ۔ اس کے علاوہ سیاہ مرچ جگر میں پت اور اس سے بننے والے ایسڈ کو بھی بڑھاتی ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے ۔ کالی مرچ مختلف تیل اور کیمیکلز کی وجہ سے جسم میں بننے والے اسحال یا ڈائریا کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ کالی مرچ کھانے سے جسم میں پسینہ بنتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتاہے ۔معدے کے مسائل حل کرنے میں کالی مرچ کا عمل دخل گیسٹرک کے مرض کیلئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں ۔ اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پاوڈر ڈال دیں ۔ اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دوبار پیئں ۔معدے کو کافی آرام ملے گا۔اکر کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہے تو پسی ہوئی کالی مرچ سونٹھ کا پاﺅڈر ، پسا ہوا زیرہ اور نمک برابر کی مقدار میں مکس کرلیں ۔ اس چورن کو دن میںدوبار کھانے کے بعد گرم پانی کیساتھ استعمال کریں ۔ معدہ کھانا جلد ی ہضم کرےگا۔
مصالحوں کی ملکہ ، کالی مرچ کی اہمیت وضرورت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
برطانیہ کا دوٹوک فیصلہ، ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی!
-
پاکستان میں سیلاب، بھارتی صحافی جیوتی ملہوترہ کا حیران کن انکشاف
-
آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے
-
شدیدبارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
-
پاکستان نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے
-
ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی
-
‘یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہے’، اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملےکے بعد ...
-
جنات کے ہاتھوں اغواءخاتون کےکیس میں دم کرنیوالے پیر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا
-
معروف کمپنی نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
-
فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش، واسا کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محنت کشوں کی کم از کم اجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 دن کے لیے بڑی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
برطانیہ کا دوٹوک فیصلہ، ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی!
-
پاکستان میں سیلاب، بھارتی صحافی جیوتی ملہوترہ کا حیران کن انکشاف
-
آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے
-
شدیدبارش، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
-
پاکستان نے چین کی مدد سے سمندرکی تہہ میں گیس کے وسیع ذخائر تلاش کرلیے
-
ملک بھر کیلئے بجلی سستی کردی گئی
-
‘یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہے’، اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پر حملےکے بعد دھمکی
-
جنات کے ہاتھوں اغواءخاتون کےکیس میں دم کرنیوالے پیر کو بھی شامل تفتیش کرلیاگیا
-
معروف کمپنی نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
-
فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش، واسا کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محنت کشوں کی کم از کم اجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 دن کے لیے بڑی پیشگوئی
-
25 سال کی عمر گزرنے کے بعد شادی میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، شعیب ملک –
-
سلمان خان نے بالی ووڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام میں خاموشی توڑ دی