ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہونٹوں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھنے کا آسان نسخہ

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو عام ایسی چیزیں جو آپ کے ہونٹوں کو خوبصورت اور دلکش بنائیں ۔
شہد:
قدرت کا دیا ہوا ایک انتہائی مفید اور شفا دینے والا عنصرہے جو بیماریوں کا علاج بھی ہے اور اس میں چہرے کی خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے اسی لیے اسے محفوظ ترین گھریلو نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی مقدار میں شہد ہونٹوں پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کر کے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں پر سیاہی مائل داغ ختم ہوجائیں گے اور ان کا قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔
سبزچائے کے ٹی بیگس:
سبز چائے کے استعمال شدہ ’بیگ‘ لیں اوراسے اپنے ہونٹوں پر لگا کر دبا لیں اور 3 سے 5 منٹس تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر ٹی بیگ ہٹا کر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں۔ اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں پھر دیکھیں اس کا جادوئی اثر جو نہ صرف ہونٹوں کی خشکی ختم کردے گا بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی بنادے گا۔چینی کے دانوں کا استعمال: چینی بھی مردہ اورخشک ہونٹوں کو تازگی دیتی ہے، آدھا چمچہ چینی لیں اور اس میں دو قطرے زیتون تیل ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔ نرم بالوں والا برش لے کر اس آمیزے کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 3 سے 5 منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔
گھی کا استعمال:
گھی بھی شہد کی طرح ہونٹوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے لیے چند قطرے گھی لیں اور سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، صبح اٹھ کر دھوکر انتہائی نرمی سے ہونٹ صاف کرلیں۔ یہ نسخہ ہونٹوں کے مردہ خلیوں کوزندگی دیتا ہے اور پھر سے تروتازہ بنا دیتاہے۔
لیموں کا جوس:
لیموں کے رس کا مناسب استعمال ہونٹوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے اس کے لیے ایک ایک چمچہ بالائی لیں اور اس میں 3 قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سونے سے قبل اس آمیزے کو ہونٹوں پر لگائیں جس سے آپ کے ہونٹوں کی دلکشی برقراررہے گی۔
عرق گلاب اور گلیسرین:
ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح ملادیں اور اسے ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں، صبح اٹھ کر عام پانی سے دھولیں



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…