دبئی (اے پی پی) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے )کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا گیا ہے کہ 3ڈی پرنٹر کی مدد سے سستے ترین اعضاء بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی ایچ اے کے حکام 2025 تک 3Dپرنٹر کی مدد سے 400درہم میں تیار کردہ مصنوعی انسانی اعضاء بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ڈی ایچ اے کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3ڈی پرنٹر کی مدد سے انسانی دانت بھی تیار کئے جائیں گے۔ڈی ایچ اے کے چیر مین حمائد القاسمی نے کہا کہ وہ راشد المکتوم کی طرف سے دبئی کو 2030 تک دنیاء میں 3ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے لے جانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی میں دنیا کا پہلا 3ڈی پرنٹر سے تیار کردہ دفتر بنایا گیا ہے۔ جس کے لئے 20فٹ اونچا 120فٹ لمبااور40چوڑائی کاحامل پرنٹراستعمال کیا گیا ۔