اسلام آباد(نیوزڈیسک)فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں، فالسے کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔موسم گرما کا پھل فالسہ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں اکیاسی فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔گرمیوں کے موسم میں فالسہ بہت بڑی قدرتی نعمت ہے۔