اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مائیگرین کا درد کم کرنے کا انوکھا اور سستاحل

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز روشنی مائیگرین کی تکلیف کو کم کرسکتی ہے۔مائیگرین میں مبتلا افراد اکثر روشنی سے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں اور درد کے دورے کے وقت اندھیرے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ تکلیف سرخ، پیلی، نیلی اور سفید روشنی سے بڑھ جاتی ہے جب کہ سبز روشنی اس درد کو کم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سبز رنگ کا سب سے مثر ویو لینتھ معلوم کرکے ایسے خاص چشمے بنائے جاسکتے ہیں جو درد کی اس شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ماہرین کے خیال میں روشنی سے درد کی وجوہ میں شاید دماغ کے اپنے سرکٹ اور وائرنگ کا دخل شامل ہے۔ دماغی سرکٹ کی وجہ سے یہ درد بڑھ جاتا ہے لیکن سبز رنگ اس شدت کو کم کرسکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا طویل تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ سبز روشنی سے مائیگرین کی تکلیف کم کی جاسکتی ہے۔ماہرین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایسے نیم نابینا افراد پر تحقیق کی جو مائیگرین کے شکار تھے۔ یہ لوگ کسی عارضے یا حادثے کی وجہ سے اندھے ہوگئے تھے۔ ان افراد کو جب نیلی روشنی میں رکھا گیا تو ان کے سر کا درد شدید ہوگیا۔ اس کے بعد ایک دوسرے تجربے میں بصارت والے افراد کو مائیگرین کے درد کے وقت ایک اندھیرے کمرے میں رکھا گیا اور ان پر دھیرے دھیرے سفید، سبز، پیلی اور پھر لال روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران مختلف روشنیوں سے بڑھنے والے درد کو ناپنے کے لیے رضاکاروں کے سر پر الیکٹروڈ لگائے گئے۔ بینائی والے رضاکاروں نے کہا کہ نیلی روشنی نے ان کی تکلیف بقیہ روشنی جیسی ہی تھی لیکن سبز روشنی سے ان کا درد نہیں بڑھا بلکہ درد کم ہوگیا ۔ماہرین کے مطابق سبز روشنی ہو تو کوئی بھی شے اگر مائیگرین کے مریضوں کو سکون پہنچا سکے تو یہ اچھا ہوگا کیونکہ دردِ سر کی یہ قسم بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اب وہ اس معاملے پر مزید تحقیق کرر ہے ہیں جب کہ ایسے چشمے بھی بنائے جاسکتے ہیں جو ساری روشنیوں کو روک کر صرف سبز روشنی کو ہی آنکھوں تک پہنچنے دے کیونکہ اس سے ان کی تکلیف میں کمی کی جاسکے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…