اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

گرمی میں نکلنے والے دانوں کا شافی علاج، ایک عام سی سبزی، طریقہ استعمال جان لیں

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گرمی کا زور ہے اورلوڈ شیڈنگ کی تو بات ہی مت کیجئے۔لوگوں نے دکانوں کا رخ کر لیا ہے ۔کوئی لوڈ شیڈنگ کے علاج کیلئے ہاتھ سے بنے پنکھے لے رہا ہے تو کوئی گرمی دانوں کے حل کیلئے ٹیلکم پاؤڈر لینے دکان آیا ہے۔
سبزی منڈی میں لوگوں کا رش بڑھ چکا ہے ۔ حکما ء حضرات کہتے ہیں کہ موسمی پھل اور سبزیاں گرمی کے توڑ کا شافی علاج ہیں ۔ گرمی کے موسم کی مفید ترین چیزوں میں باقی تمام سبزیوں کے ساتھ ساتھ کریلے سرفہرست ہیں ۔انتہائی کڑوا ذائقہ لئے مگر پکنے کے بعد انتہائی لاجواب یہ سبزی بے پناہ خصوصیات کی حامل ہے ۔
گرمی دانے ہوں یا شوگر ، جوڑوں کا درد ہو یا پیٹ کے کیڑے ، لقوہ فالج ہو یا یرقان ، تبخیرِ معدہ ہو یا زخموں کی تکلیف ان تمام میں کریلے کی افادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں ۔
ماہرین کے مطابق گرمی دانوں کے علاج کیلئے ہفتے میں ایک بار ایک کپ کریلے کے چھلکوں کے رس سے بہتر کوئی چیز ہو ہی نہیں سکتی ۔
طریقہ :
3سے 4کریلے لے کر ان کے چھلکوں کو کدو کش میں کرش کر لیں ۔کرش کرنے کے بعد اس ملغوبے کو مٹھی میں لے کر اس کا سارا پانی نچوڑ لیں ایک کپ جتنا رس ہو جائے تو اسے ہفتے میں ایک بار پانی کی طرح پی لیں ۔

کریلے کے ذریعے ان زخموں کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے جو طویل عرصے سے بھرنے میں نہ آرہے ہوں۔
طریقہ :
کریلے کے بیجوں کو روغنِ بادام میں اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس ملغوبے کو متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…