نیویارک(این این آئی)ایک انتہائی بااثر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک ’سپر بگ‘ جراثیم ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان کو ہلاک کر رہے ہوں گے۔سپر بگ ایسے جراثیم کو کہا جاتا ہے جن کے خلاف متعدد اقسام کی اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کرتیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس عالمی تجزیے میں جدید طب کو ’تاریک دور‘ میں واپس لوٹنے سے بچانے کے لیے ایک منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس پر اربوں ڈالر کا خرچ اٹھے گا۔اس میں اینٹی بایوٹک ادویات کے استعمال میں بڑی تبدیلی اور لوگوں کو آگہی دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دنیا اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کے خلاف جنگ تیزی سے ہار رہی ہے، اور اس سے لاحق خطرے کو ’دہشت گردی جتنا بڑا خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف تو سائنس دان نئی اینٹی بایوٹکس نہیں بنا رہے، تو دوسری جانب موجودہ ادویات کو غلط طریقے سے استعمال کر کے انھیں ضائع کیا جا رہا ہے۔2014 کے وسط سے اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ اینٹی بایوٹکس کے خلاف مدافعت رکھنے والے جراثیم کا شکار ہو چکے ہیں۔ڈاکٹروں کو معلوم ہوا ہے کہ اب جراثیم آخری حربے کے طور پر استعمال کی جانے والی اینٹی بایوٹک کولسٹین کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ اس سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا ’مابعد اینٹی بایوٹک دور‘ کی جانب بڑھتی چلی جا رہی ہے۔حالیہ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتِ حال بگڑتی چلی جائے گی اور 2050 تک سالانہ ایک کروڑ لوگ مدافعتی جراثیم کا نشانہ بن رہے ہوں گے۔عالمی رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے فوری عالمگیر آگہی مہم شروع کی جائے جس میں لوگوں کو خطرے سے روشناس کروایا جائے، ابتدائی تحقیق کے لیے دو ارب ڈالر کا فنڈ قائم کیا جائے،صاف پانی کی فراہمی، گندے پانی کی نکاسی، اور صاف ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے،زراعت میں استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹکس پر فوری پابندی لگا دی جائے،ادویات کے خلاف مدافعت کے پھیلاو¿ کی نگرانی بہتر بنائی جائے،کمپنیوں کو ہر نئی اینٹی بایوٹک کی دریافت پر ایک ارب ڈالر دیے جائیں،ایسے نئے ٹیسٹ وضع کرنے پر مالی انعام دیا جائے جن کی مدد سے اینٹی بایوٹکس کے بےجا استعمال کو روکا جا سکے، ویکسین اور متبادل ادویات کے استعمال میں اضافہ کیا جائے،اس عالمی تجزیے کے سربراہ لارڈ جم اونیل نے بتایاکہ ہمیں دنیا بھر میں لوگوں کو مختلف طریقوں کی مدد سے آگہی دینے اور یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اینٹی بایوٹکس کو ٹافیوں کی طرح نہیں استعمال کرنا چاہیے۔اگر ہم یہ مسئلہ حل نہیں کر پائے تو ہم تاریک دور میں واپس چلے جائیں گے، اور بہت سے لوگ مریں گے۔
اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ہر تین سیکنڈ میں ایک انسان ہلاک ہوگا، ماہرین کی نئی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین نے ہلچل مچا دی
-
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
-
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
ہوم ورک نہ کرنے پر استاد کا طالب علم پر تشدد، دونوں بازو توڑ ڈالے، مقدمہ درج ،ٹیچر گرفتار
-
اریکا حق سے کیا رشتہ ہے؟ عاشر وجاہت نے حقیقت بتا دی
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
پاکستانی شہری 9ماہ کے دوران کتنے ارب کی چائے پی گئے؟اعدادوشمار نے سب کو چکرا دیا



















































