نئی دلی (این این آئی)بھارتی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ 2020تک بھارت کی ایک تہائی آبادی بلند فشار خون (بلڈ پریشر) میں مبتلا ہو جائے گی جس میں سے 20فیصد آبادی کا تعلق دیہات سے ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون میں مبتلا 90فیصد فریضوں کو اپنے مرض کا علم ہی نہیں ہوتا۔ ماہرین کے مطابق اس مرض کے 20تا 40فیصد مریض شہری علاقوں جبکہ 12تا17دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ماہر امراض قلب Pratik Soni کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے بھارتیوں کی اکثریت بھی بلڈ پریشر کے خطرناک مضمرات سے ناواقف ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند فشار خون کے سبب ہارٹ اٹیک، فالج ، گردوں کی خرابی ، اندھا پن اور دیگر دائمی امراض پید اہو سکتے ہیں۔