ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزن کو کم کرنے کیلئے ماہرین کی عجیب و غریب تحقیق

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انگلینڈ میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ڈائٹ کوک وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ لینڈ مارک کے سروے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کم کیلوریز والے مشروبات جسم میں کم کیلوریز اور وزن کم کرنے میں اہم ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈائٹ کوک پینا پانی سے زیادہ مفید ہے۔ برسٹول کی یونیورسٹی اور موٹاپے کی انٹر نیشنل جریدے میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق مشروبات جن میں کم مقدار میں شوگر ہوںصحت کے لیے مفید ہیں۔ ماہرین اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ ڈائٹ ڈرنکس کم شوگر اجزا کے ساتھ جسم کو سلم بناتی ہیں یا صرف بھوک کا احساس کروانے والے ہارمونز کے عمل میں دخل اندازی کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر والے مشروبات کو کم شوگر والے مشروبات کے متبادل استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ لو انرجی سویٹنرز جن میں اسپارٹیم کوک ڈائٹ میں، سٹیوا سپرائٹ اور کوک لائف میں،اور سکرالوز ڈائٹ پیپسی میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سویٹرنرز کے استعمال سے وزن کم ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ برسٹول یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انرجی لینے اور اس کے استعمال کی نسبت کو متوازن رکھ کے جسم کے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق لوگوں کے پوچھے گئے سوال کا جواب ہے کہ کم کیلوریز مشروبات سے وزن کم ہوتا ہے۔ کم کیلوریز مشروبات کے استعمال سے وزن کم ہونا وزانہ لی گئی پروٹین،روغن اور کاربوہائڈریٹس سے لی گئی کیلوریز سے منسلک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم کیلوریز مشروبات استعمال کر کے لوگ روزانہ 75 سے 514 کیلوریز بچاسکتے ہیں۔ کوک کی 500 ایم ایل کی بوتل 200 کیلوریز مہیا کرتی ہے جبکہ اسی سائز کی ڈائٹ کوک 2 کیلوریز مہیا کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم کیلوریز مشروبات وزن کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صحت میں مدد گار ہیں۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…