ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ ابتدائی آثار جنہیں دیکھ کر خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہرسال لاکھوں افراد کینسرکا شکار ہو رہے ہیں اور جنوبی ایشیا میں یہ سطح سب سے بلند ہے لیکن امریکی ماہرین کے مطابق بعض ابتدائی علامات کو دیکھتے ہوئے کینسر کو پہلے ہی شناخت کرکے بروقت علاج کیا جاسکتا ہے۔
پیٹ میں غیرضروری طور پر گیس:
اگرہاضمہ خراب رہتا ہو اور اچانک پیٹ میں غیرمعمولی اپھارہ اور گیس پیدا ہو تو یہ خواتین میں یہ بیضہ دانی (اووری ) کے کینسر کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ماہر ڈاکٹر بیتھ کے مطابق بیضہ دانی کا سرطان ایک خاموش قاتل ہے لیکن اس کی بعض علامت بھی ہوتی ہیں اگر پیڑو میں درد ہو، تھوڑا کھانے سے پیٹ بھرجائے اور کمر کا درد رہتا ہو، دونوں طرح کی رفع حاجت میں نمایاں تبدیلی ہو تو اسے نظر انداز نہ کیجیے اور ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔
خواتین کے رحم سے غیرمعمولی خون اور مائع کا اخراج:
خواتین میں سن یاس (مینوپاز) کے بعد یا چھوٹی عمر کی خواتین میں خصوصی ایام کے بعد اگر خون کے دھبے، لوتھڑے یا شلوار پر ان کے نشان دیکھیں یا کسی مائع کا اخراج نوٹ کریں تو یہ بھی سرطان کی علامات میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس صورتحال میں فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔
مردوں کی کمر میں مسلسل تکلیف:
پہلے یہ جان لیں کہ کمر کے بہت سے درد کسی بھی طرح کینسر کی وجہ نہیں ہوسکتے لیکن مردوں میں بڑی ا?نت اور پروسٹیٹ کینسر کی صورت میں بعض دفعہ کمر میں مسلسل درد ہوتا رہتاہے اور اس کے لیے ڈاکٹر رجوع کرنا بہتر ہوگا۔ مردوں کی صحت کے ایک جریدے کے مطابق کمراور کولہوں کی ہڈیوں کا درد پروسٹیٹ کینسر کی وجہ بھی ہوسکتا ہے۔
مردوں کی رانوں، کولہے اور پیٹ میں تکلیف:
پروسٹیٹ کینسر کولہوں، رانوں اور پیٹ میں درد کی اینٹھن کی وجہ بن سکتا ہے اس کے علاوہ مرد کے مخصوص اعضا کے نچلے حصے اور اس کی اطراف میں تکلیف پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ان جگہوں میں سوجن بھی کینسر کی گھنٹی ثابت ہوسکتے ہیں۔
مرد اور عورت میں مسلسل کھانسی:
اگرچہ کھانسی گلے کی سوزش اور سردی کی عام علامات میں شامل ہیں لیکن اگر کھانسی مسلسل جاری ہو اور جان نہیں چھوڑ رہی ہو تو یہ تھائیرائیڈ، پھیپھڑے اور گلے کے کینسر کو وجہ بھی ہوسکتی ہے۔ کینسر کی ایک ماہر کترینا وایٹیکر کہنا ہے کہ غیرمعمولی کھانسی جو ختم نہ ہورہی ہوتو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے میں نہ ہچکچائیں۔
مرد اور عورت کے وزن میں غیرمعمولی کمی:
فوری طور پر وزن میں غیرمعمولی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے جو کئی اقسام کے کینسر کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی کینسر سوسائٹی کے مطابق تھوڑے عرصے میں 10 پونڈ وزن میں کمی کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے جن میں پتے، پیٹ، غذائی نالی اور پھیپھڑے کا کینسر سرِ فہرست ہے۔ لیکن یاد رکھیے کہ تھائیرائیڈ غدود اور ذہنی تناو¿ کی وجہ سے بھی وزن کم ہوجاتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔
لمفی غدود میں سوجن:
مرد اور عورت دونوں کے جسم میں ہی لمفی غدود ( لمف نوڈ) موجود ہوتی ہیں جو گردن اور بغلوں میں بھی موجود ہوتے ہیں اگر ان غدود پر سوجن ا?جائے تو یہ سوزش اور سردی کی وجہ ہوسکتی ہے لیکن اگر غدود کی سوزش اور سوجن 4 ہفتوں تک برقرار رہے تو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے کیونکہ یہ کینسر کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔
مرد اور عورت کی جلد میں تبدیلی:
جلد کی رنگت اور کیفیت میں کسی قسم کی تبدیلی جلد کے سرطان کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ جلد پر موجود کوئی دھبہ یا مسہ رنگ بدل رہا ہو اور وہ بڑا ہورہا ہو اس کی جسامت بدل رہی ہو تو یہ جلد کی کینسر کی علامت ہوسکتے ہیں۔
اپنے منہ پر غور کیجیے:
پاکستان میں منہ کا کینسر بہت عام ہے جس کی وجہ پان، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکے کا عام استعمال ہے اگر منہ میں کسی جگہ سرخ اور سفید دھبے ہوں تو اسے نظر انداز کرنا خطرناک ہوگا۔ اسی طرح زبان کے کناروں پر ابھار اور زبان میں کسی بھی جگہ سفید دھبوں کو نظر انداز نہ کیجیے۔ ضروری ہے کہ پہلے ا?نکھ ، ناک اور کان کے کسی ماہر سے رابطہ کرلیجیے اور اس کا باقاعدہ علاج کروائیے اس کے علاوہ غیرمعمولی تھکاوٹ کو بھی نظرانداز نہ کیجیے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…