منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دل کے مریضوں کیلئے نایاب نسخہ، ماہرین نے بھی تصدیق کر دی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیلے کا چھلکا ایک حیران کن غذا ہے۔ امریکہ کے ماہرین خوراک کے مطابق کیلے کے چھلکے میں بھر پور غذائیت ہوتی ہے۔کیلے کے چھلکے کو خواراک کے طورپر استعمال کرنا شاید عجیب ہو مگر بھارت اور آسٹریلیا کے بہت سے حصوں میں کیلے کے چھلکوں کو ذائقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ کیلے کے چھلکے میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر زہوتے ہیں جو بال(خوراک کی نالی) کی حرکت کو ترتیب سے رکھتے ہیں۔گزشتہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ فائبر کولیسٹرول پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی،بی 6،بی12 اور مگنیشیم اور پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں پروٹین بھی ہوتی ہے۔2011 میں ایک جریدے میں شا ہونے والے اپلائیڈ کیمسٹری اور بای ٹیکنالوجی کے مضمون کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں بائیو ایکٹیو مرکبات جیسے پولی فینولز،کیروٹینائڈز اور دیگر مرکبات ہوتے ہیں۔کیلے کے چھلکے میں وٹامن اے ہوتا ہے جو دانتوں اور ٹشوز کو مضبوطاور جلد کو نرم رکھتا ہے،وٹامن بی6 جسم کے حفاظتی نظام،ذہنی صلاحیت اور دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔وٹامن بی 12 بھی ذہن اور عصبی نظام کے لیے ایک اہم جز ہے۔ کیلے کے چھلکے میں موجود وٹامن بی اور انٹی آکسیڈنٹ میٹابولیزم کے عمل کو تیزکرتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے کا استعمال ان افراد کے لیے کارگر ہے جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں۔وٹامن سی جسم کے ٹشوز کی نشونما کرنے،اور زخموں کو بھرنے کے لیے اہم ہے۔کیلے کے چھلکوں میں مزاج کو تقویت پہنچانے والے ہارمون سیروٹونن ہوتے ہیں۔ان سب کے علاوہ ٹریپٹوفن ایک اہم امائینو ایسڈ ہے جو نیند کے مسائل کے علاج کے لیے اہم ہے۔ کیلے کے چھلکے میں موجود مرکب لیوٹین رات میں دیکھنے کی قوت کی حفاظت کرتا ہے اور اندھا پن ہونے کے خدشات کو کم کرتا ہے۔کیلے کی چھلکوں کوعموما پکایا،ابالا یا تیل میں فرائی کیا جاتا ہے۔کیلے کے چھلکوں کے علاوہ باقی پھل جیسے کہ مالٹے کے چھلکوں میں بھی بہت سے اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…