بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

دھوپ کا ایسا حیرت انگیز کمال کہ جان کر آپ بھی حیران، رہ جائیں گے

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دھوپ جسم میں وٹامن ڈی کی تیاری میں بہت مدد دیتی ہے لیکن مناسب دھوپ بلڈ پریشر کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔حالیہ کچھ برسوں میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دھوپ دل کے امراض،فالج، دمے، بلڈ پریشر اور موٹاپے کو دور کرسکتی ہے۔ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ پیٹ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے لیکن سورج کی شعاعوں کے دیگر بہت سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق دھوپ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ بنانے میں مدد دیتی ہے جو دل کے نظام کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ میں موڈ بہتر بنانے والے کیمیکل سیراٹونن کی افزائش میں بھی دھوپ مددگار ہوتی ہے۔ اسٹاک ہوم کے مشہور کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ دھوپ میں نہیں بیٹھ رہے تو یہ سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ ہے۔ماہرین کے مطابق دھوپ سینکنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے جسم میں جلن اور سوزش کی کمی ہوتی ہے۔ جلن (انفلیمیشن)مسلسل ہوتو امراضِ قلب اور کینسر وغیرہ کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ کھانے کا عمل ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے اور موٹاپے کو دور کرتا ہے۔صبح 10سے 11بجے کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرسکتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ دھوپ جلد کے کینسر کی وجہ بنتی ہے لیکن دھوپ میں بیٹھنا ضروری بھی ہے۔ اس کا حل ماہرین نے یہ پیش کیا ہے کہ 11سے 3بجے کے دوران دھوپ سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ مناسب لباس اور دھوپ کے چشمے استعمال کیے جائیں اور اگر سن پروٹیکشن فیکٹر (ایس پی ایف15) کا کوئی سن بلاک استعمال کیا جائے تو بہت اچھا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…