اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فرج اور فریزر کا درست استعمال،کون سی اشیاءکہاں رکھنی چاہئیں،جانیئے

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ہم نے ہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ تازہ کھانا ہی بہترین ذائقہ رکھتا ہے لیکن کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جو فریز ہونے کے بعد بہت لذیذ ہوجاتے ہیں۔مثال کے طور پر اگر کیک کو فریز کردیا جائے تو نمی کی وجہ سے یہ خستہ اور نرم ہونے کے ساتھ مزیدار ہوجائے گا۔اسی طرح ڈبل روٹی کوفریج میں رکھنے کی بجائے اگر فریزر میں رکھا جائے تو یہ زیادہ مزے کی ہوجاتی ہے۔حال ہی میں برطانیہ میں مختلف اشیا کو فریز کرنے اور ان کے استعمال پر کچھ تجربات ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ اس طرح اشیا کا ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسی غذا?ں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
دودھ
اگر دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر فریز کردیا جائے تو یہ زیادہ دیر تک محفوظ رہتا ہے اور ساتھ ہی اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوجاتا ہے۔
انڈے
کسی پلاسٹک کے برتن میں انڈے ڈال کر انہیں بند کرکے کہ فریز کیا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ جگہ زیادہ تنگ نہ ہو کیونکہ کم جگہ کی وجہ سے انڈے ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔
فروٹ
اگر آپ کو پھلوں کا ملک شیک بنانا مقصود ہو تو پھر انہیں فریز کرکے ایسا کیا جاسکتا ہے۔فریز ہوئے بھلوں کو براہ راست بلینڈر میں ڈال کر مزیدار ٹھنڈے ملک شیک کا مزہ اٹھایا جا سکتا ہے۔آپ چاہیں تو کیلوں کو فریزر میں رکھ کراستعمال کرسکتے ہیں۔اسی طرح انگوروں اور سٹاربری کو بھی ایسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ساس
کسی بھی قسم کے ساس کو فریز کرنے کے لئے اسے بوتل میں ڈال کر ہوا کے بنائ زور سے بند کردیں اور فریز کردیں۔یاد رکھیں کہ بوتل میں ذرا سی بھی جگہ خالی نہ رہے کہ مائع ساس پھیل سکے۔
پکا ہوا گوشت
اگر گوشت کو زیادہ دیر تک فریج میں رکھا جائے تو یہ خراب ہوجاتا ہے لیکن اگر اسے فریز کردیا جائے تو یہ محفوظ ہوجاتا ہے۔آپ چاہیں تو اس طریقے سے سالن کو دو ہفتوں تک بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ گوشت کو کسی بھی پلاسٹک کے برتن میں ڈال کر رکھیں اور فریز کردیں۔
سبزیاں
آپ چاہیں تو سبزیوں کو بھی فریز کرسکتے ہیں لیکن پکاتے ہوئے انہیں براہ راست ہانڈی میں ڈال دیں جس سے یہ بہتر پک سکیں گی۔
ہربل
آپ چاہیں تو پیاز، لہسن، ادرک اور ٹماٹر کو بھی فریز کرسکتے ہیں اور یہ دو ماہ تک محفوظ رہتے ہیں۔جب بھی ہانڈی بنانی ہو تو تھوڑا تھوڑا نکال کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فریزر کا درجہ حرارت اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے فروزن اشیائ کے خراب ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے لہذا کوشش کریں کہ ان کھانوں کو گرمیوں میں جلد استعمال کرلیا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…