اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

سر اور گردن کے کینسر کی علامات اور گھریلو علاج

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

سر اور گردن کاکینسر ، کینسر کے تمام معاملات کا 6فیصد ہوتے ہیں ۔ ان کا آغاز منہ ، ناک ، تنفس کی نالیوں ، آواز کے غدود اور حلق سے ہوتاہے ۔ یہ اکثر جارحانہ نوعیت کے ہوتے ہیں اور اکثر سر اور گردن کے علاوہ دیگر اعضائے جسمانی میں بھی پھیلتے ہیں ۔ سر اور گردن کے کینسر کی چند عمومی علامات یہ ہیں ۔ یہ تمام علامات کینسر کے علاوہ کسی دیگر عارضے سے بھی سامنے آسکتی ہیں ۔
الف ۔منہ کے اندر ایک السر جو چند ہفتوں کے اندر مندمل نہ ہوتا ہو ۔
ب۔نگلنے میں دشواری یا نگلنے یا چبانے میں دشواری محسوس ہونا ۔
ج۔آواز میں مسلسل خرابی یا بولنے میں دشواری ۔
د۔مسلسل آواز دار سانس۔
ہ۔گلا مسلسل خراب ہونا ۔
و۔ایک جانب متاثر کرنے والا کان کا درد ۔
ز۔منہ یا گردن میں سوجن یا گلٹی ۔
ح۔ہونٹوں یا منہ میں بے حسی کا احساس۔
ط۔بلاوجہ دانت کا ہلنا ۔
ی۔مسلسل ناک بند رہنا ۔
ک۔بار بار نکسیر پھوٹنا
ل۔کان میں گھنٹیاں بجنا یا سماعت میں دشواری ہونا
یاد رکھیں !جتنا جلدی کینسر کی تشخیص ہوگی ، علاج میں کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہو ں گے ۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ریشے دار غذائیں کھانے سے کینسر کا امکان کم ہوجاتاہے مگر بازار میں آنے والی نئی ریشے دار غذائیں اس سلسلے یں مناسب خیال نہیں کی جارہیں ،کیونکہ ان میں جو خالص قسم کا ریشہ ہوتاہے وہ غذائوں سے مشینوں کے ذریعے نکالا جاتاہے ۔معمولی نظر آنے والی کریلے کی ترکاری سر اور گردن کے مہلک کینسر کے انسداد کی خصوصیت رکھتی ہے ۔اس عام ترکاری کا رس سر اور گردن کے مہلک مرض کینسر کا علاج ہے ۔عام کریلا سر اور گردن کے کینسر کے خلیوں کی افزائش روک دیتاہے ۔سیاہ رنگ چاکلیٹ اور بعض غذائیں کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔انگور سرطان کے تحفظ میں میسر ہے جو انسانوں میں چھاتی ، غذود ، مثانے اور کئی قسم کے سرطانمیں فائدہ مند ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…