بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

صبح سویرے اٹھنے کے 8 آزمودہ نسخے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) کیا آپ کی آنکھ صبح وقت پر نہیں کھلتی یا آپ میں سے بہت سے کئی کئی بار اپنا الارم پھر سے سیٹ کرتے ہیں اگر ایسا ہے تو آپ یہ ترکیبیں آزما کر دیکھیے.
وقت پر نیند:
صبح آنکھ نہ کھلنے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے، نیند کا پورا نہ ہونا۔ ایک اچھی صبح کا آغاز رات کی تیاری پر منحصر ہے۔ اگر آپ بستر میں جاتے ہی نیند کی وادیوں میں چلے جانا چاہتےہیں تو فون، ٹیبلٹ یا دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کو اپنے ساتھ بستر میں لے کر نہ جائیں۔
اچھی نیند لیں:
ایک بالغ فرد کے لیے 7 سے لے کر 9 گھنٹے تک کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر رات میں آپ کی نیند ٹوٹتی ہے تو وقت پر بستر میں جانے کے باوجود بھی یہ 8 گھنٹے پورے نہیں ہو پاتے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بیڈ روم کا درجہ? حرارت 18 سے 22 ڈگری کے درمیان ہونا چاہیے۔ اس سے کم یا زیادہ میں نیند متاثر ہوتی ہے۔
رات کا کھانا ہلکا کھائیں:
رات کو ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔ بہت زیادہ کھانا کھانے سے جسم تب تک ٹھیک طرح سے سو نہیں پاتا جب تک کہ کھانا ہضم نہ ہو جائے۔ رات کے وقت کھانے کے بعد چائے یا کافی بالکل نہ لیں۔ ان سے بھی نیند خراب ہوتی ہے۔ صبح صبح چائے یا کافی کا ایک گرما گرم کپ نیند کھولنے کے لیے بہترین طریقہ ہیں۔
الارم کو خود سے دور رکھیں :
اگرآپ کا الارم آپ کے بسترسے بہت قریب ہو گا تو آپ اسے ہر 5 منٹ بعد بند کر دیں گے اور پھر سونے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ اس لیے الارم کو اتنے فاصلے پر رکھیں کہ آپ کو ا ±س کی آواز بھی سنائی دے اور اسے بند کرنے کے لیے بھی آپ کو بستر سے اٹھ کر اس تک پہنچنا پڑے.
الارم کے طور پر پسندیدہ دھن کا انتخاب:
آپ اپنی پسند کا کوئی گانا الارم کی دھن کے طورپرمنتخب کر سکتے ہیں تاکہ الارم کی آواز آپ کو تکلیف نہیں بلکہ لطف دے۔ صبح سویرے اٹھ کر اپنی پسند کے گانے پرناچنے کودنے سے بھی نیند بھگانے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
اٹھنے کا کوئی جواز:
بستر چھوڑنے کو دل تب ہی کرے گا، جب آپ کے پاس اٹھنے کی کوئی اچھی وجہ ہو گی۔ آپ کسی دوست کو اپنے ساتھ ورزش کرنے کے لیے بلا سکتے ہیں یا اپنے جاگنے کے وقت کو ٹی وی اور ریڈیو پر صبح کے کسی پروگرام سے جوڑ سکتے ہیں، جو آپ کے سوتے رہنے کی صورت میں مِس ہو سکتا ہے۔
پانی کے چھینٹے :
صبح اٹھتے ہی ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے نیند ٹوٹ جائے گی۔ الارم کی گھڑی باتھ روم کے قریب بھی رکھی جا سکتی ہے تاکہ اِدھر الارم بند کیا اور ا±دھر ساتھ ہی منہ دھونے چلے گئے۔ اس کے بعد بستر کا رخ نہ کریں۔
ٹھنڈی ٹھنڈی چمچ :
رات میں دو چمچ فرج میں رکھ کر سوئیں اور صبح اٹھ کر یہ چمچ اپنی آنکھوں پر رکھ لیں۔ اس سے آپ کی ساری نیند اڑ جائے گی اور آپ تازہ دم ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…