بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

وہ کھانے جو آپ کو سکون کی نیند سونے میں مدد کرتے ہیں

datetime 28  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یہ ہماری غذا ہی ہے جو ہمیں صحت کی دولت بخشتی ہے یا بیماری سے ہمکنارکرتی ہے، ہمیں پرسکون رکھتی ہے یا بے سکونی میں مبتلا کرتی ہے۔اگر ہماری خوراک بہتر اور متوازن نہ ہو تو جہاں جسم میں اور بگاڑ پیدا ہوتے ہیں وہیں انسان بے خوابی کا شکار بھی ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ صحت مند غذاوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں کھانے سے آپ انرجی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ اپنی نیند کوبھی پرسکون بنا سکتے ہیں۔مچھلی کے گوشت میں موجود توانائی سے کون واقف نہیں، لیکن اس کا ایک فائدہ ایسا بھی ہے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ مچھلی میں وٹامن B6 بکثرت پایا جاتا ہے جوجسم میں میلیٹونن (Melatonin) اور سیروٹونن (Serotonin)نامی ہارمونز پیدا ہونے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور یہ ہارمونز انسان کی نیند کو کنٹرول کرتے ہیں اور اسے خوشگوار اور پرسکون بناتے ہیں۔اگر آپ نیند کی بے سکونی یا بے خوابی کا شکار ہیں تو اپنی خوراک میں شہد کو شامل کر لیں۔شہد میں قدرتی مٹھاس اور گلوکوز کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اور چونکہ جگر نیند کے دوران مستقل طور پر کام کرتا رہتا ہے اس لیے شہد بالواسطہ طور پر نیند پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں موجود گلوکوز دماغ میں کیمیکل اوریکسن(Orexin)کی پیداوار کو بھی کم کرتی ہے، یہ کیمیکل دماغ کو چوکنا رکھتا ہے۔ لہٰذا شہد میں موجود یہ دونوں اجزاءآپ کی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اوپر ہم نے میلیٹونن(Melatonin)نامی ہارمون کا ذکر کیا جو نیندکو کنٹرول کرتا ہے۔ معروف پھل ”چیری“ بھی یہ ہارمون مناسب مقدار میں حاصل کرنے کااہم ذریعہ قدرتی ذریعہ ہے۔ چیری کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بھی آپ کی نین پر سکون ہو جائے گی۔طویل دن کے بعد اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لیے بابونہ(Chamomile)کی چائے بہترین چیز ہے۔ اس سے آپ کو جلد اور پر سکون نیند آئے گی۔بابونہ میں تھینائن(Theanine)وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کو پرسکون بناتا ہے اور اسے نیند کی ترغیب دیتا ہے۔اپنی غذا میں کیلے کا استعمال کرنے سے آپ کی نیند کسی بچے کی طرح پر سکون ہو جائے گی۔ کیلے میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلیشیم پائے جاتے ہیں۔ یہ تینوں اجزاء ہمارے مسلز کو پرسکون کرتے ہیں اور راحت بخش نیند دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔سونے سے قبل اناج(گندم، چاول، دالیں وغیرہ) کی بجائے پھل اور ان سے بنی اشیائے خورونوش تناول فرمائیں۔ پھلوں میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس مناسب مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان دونوں اجزاءمیں امائنو ایسڈ کی ایک قسم ٹرائیپٹوفن(Tryptophan)پایا جاتا ہے جو نیند کا ایک قدرتی محرک ہے۔اخروٹ اور بادام میں پروٹینز بکثرت پائے جاتے ہیں اور ان پروٹینز میںمذکورہ بالااجزائ تھینائن (Theanine)اورسیروٹونن(Serotonin)وافر پائے جاتے ہیں جو پرسکون نیند کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…