منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ تلخ یادیں بھلانا چاہتے ہیں‘ بڑی نفسیاتی الجھن کا حل نکل آیا

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) نفسیاتی معا لجین نے انکشاف کیا ہے کہ کسی حادثے کے بعد ستانے والی یادوں کو مٹانے میں نائٹرس آکسائیڈ گیس اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔سائیکولوجیکل میڈیسن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کسی سانحے، دکھ کے لمحات یا حادثے کے بعد مریض کو تکلیف دہ یادوں کا سامنا ہوتا ہے جسے پوسٹ ٹرامٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کہا جاتا ہے، یہ 5 فیصد مرد اور 10 سے 12 فیصد خواتین کو زندگی میں کبھی لاحق ہوتا ہے جب کہ آبروریزی کی شکار 60 سے 80 فیصد خواتین اس سے چھٹکارا نہیں پاسکتیں۔یونیورسٹی کالج آف لندن کے پروفیسر اور ان کے ساتھیوں نے 50 تندرست لوگوں کو پہلے 2002 کی ایک پرتشدد فلم ’ارریورسیبل‘ دکھائی جو اتنی خوفناک تھی کہ بعض نے تو اسے دیکھنے سے ہی انکار کردیا، اس کے بعد آدھے لوگوں کو 30 منٹ تک نائٹرس آکسائیڈ گیس سونگھنے کو کہا گیا جس میں 50 فیصد آکسیجن بھی شامل تھی جب کہ بقیہ کو عام ہوا میں سانس لینے کو کہا گیا، پھر انہیں ایک ہفتے تک اس فلم کے مناظر کی یاد کو نوٹ کرنے کو کہا گیا تو معلوم ہوا کہ جنہوں نے گیس سونگھی تھی وہ تیزی سے برے مناظر کو بھول گئے جب کہ صرف ہوا میں سانس لینے والے افراد میں اس کی تلخ یادیں دھیرے دھیرے ختم ہوئیں۔ماہرین نے اس کی وجہ بتائی کہ نائٹرس آکسائیڈ کسی خوفناک تصور کو یاد کا مستقل حصہ بننے سے روکتی ہے اور دھیرے دھیرے اس کے نقوش مٹادیتی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…