ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے، ماہرین

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)نیند انسانی صحت اور دماغی چستی کا لازمی جز ہے جس کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے اس لیےعام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں کم از کم 20 منٹ روزانہ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے جس کی جہ یہ ہے کہ خواتین کا دماغ دن بھر مختلف اور زیادہ سخت کام کرتا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران اوسط عمر کی 210 مرد و خواتین کا جائزہ لیا جس کے بعد نتائج بتاتے ہوئے تحقیق کے بانی اور سلیپ ریسرچ سینٹر لاف بروف یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نیند کا سب سے اہم کام دماغ کو دوبارہ سے درست ہونے اور اپنی توانائی کو پھر سے حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیند کے دوران دماغ میں سوچ میموری کا باعث بننے والا حصہ ’ کورٹیکس ‘ انسانی حس سے ہٹ کر ریکوری موڈ میں چلا جاتا ہے اور توانائی حاصل کر کے دماغ کو پھر کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ bپروفیسرزنے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دن بھر کے کام کاج کے لیے دماغ کو اپنے پیچیدہ اور سخت کام انجام دینے کے لیے نیند انتہائی لازمی ہے جب کہ کوئی انسان جتنا دن بھر میں دماغ کا استعمال کرتا ہے اسے دماغ کی صلاحیتوں کی ریکوری کے لیے اتنی ہی زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ خواتین دن بھر میں کئی ٹاسک ایک ساتھ انجام دیتی ہیں اس لیے وہ اپنے ذہن کا حقیقی حصہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ استعمال کرتی ہیں اس لیے انہیں کم ازکم 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہے تاہم کچھ خواتین کو اس سے بھی زیادہ نیند کی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مرد زیادہ پیچیدہ کام کرتے ہیں جس میں انہیں فیصلہ سازی اور سوچنے کے زیادہ کام کرنے پڑتے ہیں تو انہیں بھی نسبتاً نیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین میں نیند کی کم ان کی صحت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے جس میں نفسیاتی بے ترتیبی کا دباؤ اور خوف کا زیادہ محسوس کرنے جیسے اثرات شامل ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…