ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھنگ کے پتوں میں شامل خاص جزو سے مرگی کا علان ممکن

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)بھنگ کے پتوں میں شامل خاص جزو سے مرگی کی ایک شدید قسم Dravet syndromeکے علاج میں پیش رفت کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی ادویہ ساز کمپنی جی ڈبلیو فارما کے شیئرز کی قیمتوں میں 125فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ پیر کو جی ڈبلیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے بھنگ کے پتوں میں شامل ایک جز سے تیار کردہ دوا Epidiolex کا تجربہ 120 مریضوں پر کیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوا کو استعمال کرنے والوں میں ایک ماہ کے دوران مرگی کے دوروں میں 39 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔اس رپورٹ کے سامنے آتے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں جی ڈبلیو فارما کے شیئرز کی قیمتیں 125 فیصد تک بڑھ گئیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جسٹن گوور کا کہنا ہے کہ وہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اس دوا کی تیاری اور فروخت کی منظوری حاصل کی جاسکے۔واضح رہے کہ Dravet syndromeکے علاج کیلئے اب تک ایف ڈی اے سے منظور شدہ کوئی دوا موجود نہیں ہے۔

اسی دوا کا تجربہ مرگی کی دیگر اقسام کے علاج کیلئے بھی کیا جاچکا ہے جن کے نتائج رواں برس سامنے آئیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…