اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ”گٹگا“ میٹھا مہلک زہر‘ کراچی میں گٹگا بنانے کی 40 فیکٹریاں کام کر رہی ہیں اور 45 ہزار کلو گرام گٹگا کی روزانہ فروخت ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس میٹھے مہلک زہر کو روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ گٹگا میں مختلف رنگوں اور ذائقوں کے کیمیکل استعمال ہوتے ہیں۔ گٹگا تمباکو‘ پان اور سپاری منہ‘ زبان‘ گلے اور ہونٹوں کے کینسر کا سبب بنتی ہیں۔