لندن(نیوز ڈیسک) انناس ایک خوبصورت اور ذائقے دار پھل ہے اور اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ اننا س کھانے سے ہائی بلیڈ پریشر اور آرتھر ائٹس کی بیماری سے بچاﺅ ممکن ہے ۔ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ انناس اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتاہے اور اس میں وٹا من اے اور سی کی بڑی مقدار میں پایا جاتاہے جو گوائٹر ،برو نکائٹس اور فشار خون کی بیماری میں مفید ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ اننا س کے جوس کا استعمال ڈپتھیر یا اور حلق کے انفیکشنز کے لی مفید ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ انناس کا استعمال جلد کے لیے ٹونک بتایا جا تا ہے