ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

زیکا وائرس کی ویکسین کی تیاری تیز کر دی گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)زیکا وائرس کی ویکسین کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔چند دن میں ویکسین کے جانوروں پر تجربات شروع کر دیئے جائیں گے جبکہ اگست تک اس کی انسانوں پر آزمائش متوقع ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی و جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں زیکا وائرس کا پھیلاو بہت تیز ہے۔یہ وائرس اب تک کیریبیئن، شمالی اور جنوبی امریکا کے 23ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثر برازیل ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا کہ زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب زیکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ماضی کے اندازوں کے برعکس ایک برس کے اندر اندر تیار کی جا سکتی ہے۔ آئندہ چند دنوں کے اندر ویکسین کا تجربہ جانوروں پر شروع کردیا جائے گا جبکہ اس سال اگست تک انسانوں پر اس ویکسین کی آزمائش شروع کی جاسکتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کو کاٹنے والا مچھر جب کسی اور شخص کو کاٹ لیتا ہے تو یہ بیماری دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ حاملہ ماں سے بچے کو بھی وائرس منتقل ہوتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…