تھر(نیوز ڈیسک)آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے اور وائرل امراض کے باعث سندھ کے قحط زدہ ضلع تھرپارکر میں آج بھی دو بچے جان کی بازی ہار گئے جب کہ گزشتہ روز 12 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ رواں مہینے اب تک اس صورتحال سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں ایک نومولود، گا?ں جگن لنڈ میں ایک بچہ، ناروری میں حمیدہ جبکہ دو دیگر بچے داہلی گا?ں میں ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ دو نومولود اور ایک چھ ماہ کی بچی مریم ارباب اسلام کوٹ کے قریب چنور میں چل بسے۔مٹھی کے قریب کنریو وسان میں چھ سالہ غلام رسول وسان، جبکہ ڈپلو کے علاقے میں صائمہ اور قاسم نامی جڑواں بچے بھی ہلاک ہوئے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ اب تک ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں صرف 42 بچے ہی ہلاک ہوئے ہیں۔