نیویارک(نیوز ڈیسک)زیادہ غصہ کرنا نہ صرف لوگوں کی زندگیوں میں مشکلات پیدا کرتا ہے بلکہ صحت کے خطرات کے ساتھ ساتھ ازدواجی رشتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔زیادہ غصہ کرنے والے یا بار بار کسی بات پر ناراض ہونے والے افراد کو معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا۔شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ جن لوگوں پر بار بار غصے کا حملہ ہوتا ہے ان کے دماغ کا وہ حصہ چھوٹا ہوتا ہے جو جذبات کے ساتھ منسلک ہے۔ تحقیق کے مطابق ہمارے دماغ میں جذبات کو کنٹرول کرنے والے حصے دراصل ہمارے جارحانہ رویے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ غصہ کرنے والے افراد کے دماغ کے فرنٹو لیمبک ڈھانچے میں گرے میٹر کا حجم نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں